13 جون، 2015، 12:09 PM

مودی نے وزراء کو پاکستان مخالف بیان دینے سے روک دیا

مودی نے وزراء کو پاکستان مخالف بیان دینے سے روک دیا

ہندوستانی وزير اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف بیان دینے سے اپنی کابینہ کے وزراء کو روک دیا ہےجبکہ انھوں نے خود بنگلہ دیش کے دورے کے دوران پاکستان توڑنے کا اعتراف کیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزير اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف بیان دینے سے اپنی کابینہ کے وزراء کو روک دیا ہےجبکہ انھوں نے خود بنگلہ دیش کے دورے کے دوران پاکستان توڑنے کا اعتراف کیا تھا۔اطلاعات کے مطابق ہندوستانی وزیراعظم نے نئی دہلی قیادت کوپاکستان مخالف بیانات دینے سے روک دیا۔چند روز قبل ہندوستانی  وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے دورے پریہ بیان دیاتھا کہ 1971 میں پاکستان توڑنے کے لیے بھارت نے مکتی باہنی کی بھرپورمددکی تھیاور بنگلہ دیش بننے میں ہندوستان کا بھی حصہ ہے اس بیان کے چندروزبعد بھارتی وزیراطلاعات راجیہ وردھن سنگھ نے اپنے بیان میں کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہاتھا کہ بھارتی فوج کہیں بھی کارروائی کرسکتی ہے ہندوستانی حکام کے دھمکی آمیز بیانات پر پاکستان نے بھی شددی رد عمل ظاہر کیا ۔ اب ہندوستانی ذرائع کے مطابق مودی نے وزراکو چپ رہنے کاکہہ دیاہے ہندوستانی وزیراعظم نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے وزراسے کہا ہے کہ وہ پاکستان مخالف بیانات دینے سے گریزکریں ۔

News ID 1855806

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha